سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف نیا کیس کھل گیا

30 Aug, 2018 | 10:09 AM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، نیب لاہور نے سعد رفیق کیخلاف ریلوے میں نئے انجنز کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں انکوائری کر رہا ہے جس پر انہیں طلب کیا گیا تھا۔ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں لوکوموٹیو کیس کی بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کو نیب کی جانب سےکل چوتھی بار طلب کیا گیا تھا جبکہ سعد رفیق کل دوسری مرتبہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سعد رفیق سے پیراگون سٹی کے علاوہ ریلوے لوکو موٹیو کی مہنگے داموں خریداری کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے تھے۔

مزیدخبریں