سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان ویمن ٹیم کے ٹی ٹوینٹی میچ دو رنز سے ہار جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں ہائی پرفارمنس سنٹر کے وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جیتا ہوا میچ ہارا ہے.
مجھ سمیت سب کے دل دکھے ہیں.
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم مین پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ دو رنز سے ہار گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ابتدائی 15 اووروں مین اچھا سکور کیا، اس کے بعد پاکستان ویمن نے مہمان ٹیم کو 132 رنز تک محدود کر دیا۔ خود پاکستان کی ٹیم نے تیز آغاز کیا لیکن اچھی بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے بعد بیسویں اوور میں آخری گیند تک لڑنے کے باوجود دو رنز سے میچ ہار گئیں۔