انگلینڈ  سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان آج ہو گا

30 Apr, 2024 | 11:39 PM

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین محسن نقوی  نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے مرکزی عمارت میں میڈیا باکس کا دورہ کیا اور  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ آج صبح انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشل کنسلٹنٹ سے اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بات ہوگئی ہے۔ 7 مئی کو اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن کے لیے  بڈ نگ ہو رہی ہے۔

محسن نقوی کا ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میں ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پائی پرفارمنس سنٹر میں  رہائشی کمروں  اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کا ایک میدان تیار کرنے جارہے ہیں۔اوول گراونڈ کو فوراً فلڈ لائٹس سے مزین کیا جائے گا۔

ڈریسنگ رومز بھی بہت جلد تعمیر کردیئے جائیں گے۔ کرکٹ اکیڈمی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہر لمحے کام کررہے ہیں۔ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پچ کنسلٹنٹ مختلف شہروں کا دورہ کرینگے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم دنیا کا بہترین اسٹیڈیم ثابت ہوگا ۔ پی سی بی کی زمین پر جلد فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی خوشخبری ملے گی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت  کے ساتھ ہر ٹیم کھیلے گی۔ آئی سی سی وفد مطمئن ہوکر واپس گیا ہے۔

ایف آئی اے والا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے چیمپٸنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوٸی وجہ نہیں ہے ۔ ہم نے شیڈول بھیج دیا ہے تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ 
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارت پروپیگینڈا کر رہا تو آپ لوگ بھی کریں۔  چیمپٸنز ٹرافی پاکستان میں نہ ہونے کی کوٸی وجہ نہیں ہے۔ ہم ایسا نہیں سوچ رہے ہاٸبرڈ ماڈل کی کوٸی بات ریز غور نہیں ہے۔

مزیدخبریں