تیسرا ٹی ٹوینٹی؛ ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو 2 رنز سے ہرا کر سیریز بھی جیت لی

30 Apr, 2024 | 11:14 PM

سٹی42:  ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد دو رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے آج کا میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔

پاکستان ویمنز ٹیم ویسٹ انڈیز ویمن کے 132 رنز کے جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا  سکی۔  سدرہ امین نے 58 گیندوں سے 7 چوکوں کی مدد سے  63  رنز بنائے اور عائشہ ظفر  22  گیندوں سے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔  کیپٹن ندا ڈار نے  17 رنز بنائے،  انہوں نے 3 چوکے مارے، منیبہ علی  12  رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔  دیگر چھ بیٹرز نے مجموعی طور پر 10 رنز بنائے۔ 

  ویسٹ انڈیز ویمز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز سکور کیے۔  ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھوز نے 49 گیندوں سے 10 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر شمائن چیمبل نے 31 رنز سکور کئے۔ 

 پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ توبہ حسن اور کپتان ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا تھا۔ 

پاکستان کی کیپٹن ندا ڈار نے  ٹاس جیت کر  بیٹنگ  مہمان ٹیم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

 ٹیم میں تین  تبدیلیاں

آج کے میچ کے لئے پاکستان ویمنز کی  ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔

نتالیہ پرویز، رامین شمیم اور فاطمہ ثناء  کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور گل فیروزہ کو آج کے میچ سے  ڈراپ کر دیا گیا۔ 

پوائنٹس ٹیبل

پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز بھی جیت جائے گی جبکہ پاکستان ویمنز یہ میچ جیت گئیں تو انہیں سیریز جیتنے کی کوشش کرنے کا مزید موقع مل جائے گا۔ 

مزیدخبریں