لندن کا مئیر کون ہو گا؟ کل الیکشن میں کتنے امیدوار ہیں؟ تفصیلی ریورٹ

30 Apr, 2024 | 10:53 PM

سٹی42: مئیر آف لندن کا تاج کس کے سر  پرسجے گا، کل 2 مئی کو پولنگ ہوگی۔

برطانیہ میں پارلیمنٹ کے الیکشن کے بعد  دوسرا اہم ترین انتخابی عمل مئیر آف لندن کے چناؤ کو سمجھا جاتا ہےْ۔  کل لندن کے مئیر کے انتخاب کے لئے پولنگ صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی
اس مرتبہ مئیر آف لندن کے لئے انتخاب میں 20 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ 60 لاکھ ووٹرز مئیر آف لندن  کے ساتھ لندن اسمبلی کے 25 ارکان اور  14 لوکل باڈیز کے ارکان کا بھی کا چناؤ  کریں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان صادق خان  اس الیکشن میں دوسری بار اپنے عہدے کا دفاع کریں گے۔مئیر آف لندن صادق خان اور حکومتی پارٹی کے امیدوار سوسن ہیل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ صادق خان بس ڈرائیور کے بیٹے اور حکومتی پارٹی کی امیدوار سوسن ہیل کار مکنیک کی بیٹی ہیں۔
لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے اپنی پارٹی کی پالیسی سے ہٹ کر غزہ میں مسلمانوں کی نشل کشی پر کھل کر بیان دیا تھا۔  

انتخابی مہم کے دوران حکومتی پارٹی کی امیدوار سوسن ہیل لندن میں یو لیز اور کنگیجشن جیسے بھاری چارجز سمیت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے پر عزم دکھائی دیں۔

مزیدخبریں