ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کی جیل میں قید فلسطینی کیلئے ادب کا  بوکرایوارڈ

Bassem Khandakji palestinian, City42 , Bokar Award, A Mask, the Color of the Sky
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرائیل  کی جیل میں قید فلسطینی نوجوان نے ادب کا  ایوارڈ جیت لیا۔  ایوارڈ کی انعامی رقم 50,000 ہزار امریکی ڈالر ہے۔

اسرائیل کی جیل میں  قید فلسطینی نوجوان  باسم خندقجی نےاپنے ناول قناع بلون السما کے لیے 2024 کا بین الاقوامی بوکر ایوارڈ برائے عربی افسانہ  جیت لیا۔

ابوظہبی میں سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ شامی ناول نگار اور نقاد نبیل سلیمان نے کہا کہ "جیوری نے جولائی 2022 کے درمیان عربی زبان میں شائع ہونے والے بہترین ناول کے طور پر جمع کرائے گئے 133 عنوانات میں سے جیتنے والی کتاب کا انتخاب جون2023 میں کیا تھا۔

ایوارڈ جیوری نے 14 فروری کو اعلان کردہ شارٹ لسٹ میں پہنچنے والے چھ ناولوں میں سے جیتنے والے ناول کا انتخاب کیا۔  اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50,000 ہزار امریکی ڈالر ہے جبکہ شارٹ لسٹ کیے گئے مصنفین کو 10,000 ڈالر ملیں گے۔