ٹانگوں سے معذور افراد کا شناختی کارڈ کیلئے تیسرا چکر ، محسن نقوی نے بڑا حکم دے دیا

30 Apr, 2024 | 09:53 PM

سٹی42: وزیر داخلہ محسن نقوی  نادرا آفس  دورے پر معذور افراد کی خواری اور متعدد چکر لگنے پر بر ہم ہوگئے،شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھر میں نادرا آفس کا دورہ کیا جہاں لوگوں کے جم غفیر  دیکھ کر وزیر داخلہ نے نادر آفس کے عملے کے سامنے لوگوں سے دریافت کیا کہ وہاں  لوگ گھنٹوں سے اپنی باری کا انتظار میں بیٹھے ہیں ، وزیر داخلہ نے وہاں موجود لوگوں سے سروس کے بارے میں پوچھا تو شکایات کا انبار  لگ گیا ، ہر کوئی شکایت لے کر ان کے  پاس پہنچ گیا ، محسن نقوی نے تمام کی شکایات غور سے سنیں اور فوری ازالے کیلئے ہدایت جاری کیں ۔

  محسن نقوی نے نادرا افسر کی سرزنش کی اور کہا آپ لوگوں کو بر وقت  سہولت دینے میں غفلت نہ برتیں، زیاد ہ سے زیادہ 30 منٹ انتظار رکھیں، میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ صبح کے آئے ہیں اور ابھی تک ان کی باری نہیں آئی ،3 اور 4 گھنٹے اگر وقت ہے تو یہ مسلہ تو حل نہیں ہوا ، آپ نے ان کو سہولیات دے   کر  ان کو گھر بھیجنا ہے،محسن نقوی نے  وہاں پر  سروسز کی فقدان کو دور کرنے کیلئے ایک اور آفس کھولنے کا اعلان بھی کیا ، کہا اپ جگہ ڈھونڈ کر دیں ہم ایک اور آفس  بنا دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ جو بھی پرپوزل بنانی ہے  وہ بنا کے آپ اپنے ہیڈ آفس بھیج دے ، لوگوں کو تین اور چار گھنٹے انتطار نا کروائیں ، انہوں نے آ فس میں تمام انتظامات کا بھی معائینہ کیا جبکہ دفتر کے اوقات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ 

مزیدخبریں