وقاص عظیم: ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آڈر جاری کردیے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہیں، انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود ریٹرن فائل نہیں کر رہے۔
ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آڈر کے مطابق یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل نہیں ہیں،انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جا سکتے ہیں۔