ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوریا کھاد کی بڑھتی قیمتوں کو فوراً واپس لینے کا فیصلہ

یوریا کھاد کی بڑھتی قیمتوں کو فوراً واپس لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  گندم کی قیمتوں اور حکومت کی جانب سے خریداری نہ کرنے  کے باعث احتجاج پر مجبور کسانوں کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے  خوشخبری سنائی ہے ۔

رانا تنویر حسین کی زیر سرپرستی یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی، اینگرو فرٹیلائزر پرائیویٹ لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار وسیم اجمل چودھری نے بھی شرکت کی ،کھاد کمپنیوں کی جانب سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ زیر بحث آیا ، وفاقی وزیر نے فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے  پیش کردہ جواز مسترد کرتے ہوئے یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا حکم سنا دیا ۔

 رانا تنویر  حسین کا کہنا تھاکہ کسانوں کی قوت خرید دیکھ کر اضافہ کیا جانا چاہیے، یوریا کھاد کی قیمتوں میں یکطرفہ اور اچانک اضافہ قبول نہیں، فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا، فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا، رانا تنویر نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت خریف سیزن میں یوریا کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی، 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد کا فیصلہ ہوچکا،  اگر ضرورت پڑی تو 5 لکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد بھی درآمد کی جائے گی، یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری کو روکنے کے لیے صوبوں کو ہدایت،فرٹیلائزر کمپنیاں یوریا کھاد کی تقسیم کا منصوبہ ہر ماہ پیشگی شیئر کریں۔
 رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں یوریا کھاد میں اضافے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، ملک میں یوریا کھاد کی پیداواری لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، پیداواری لاگت میں اضافے کے بغیر یوریا کھاد کی قیمت میں اضافہ قبول نہیں۔