مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس, پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کیلئے تجاویز پیش

30 Apr, 2024 | 06:26 PM

سٹی42ؒ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے ”سیٹ آف سکلز“ پیش کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ پراسیکیوٹر کی پرفارمنس کے اشاریے مقررکرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انویسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویزرشید، وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں