ڈکیتی کا ملزم تھانے کی چھت سے گر کر ہلاک، چھت پر کیسے پہنچا؟

30 Apr, 2024 | 05:35 PM

فرزانہ صدیق: اسلام آباد  کے  تھانہ ترنول کی حوالات  میں بند  ڈکیتی کے ملزم کی پراسرار موت کے متعلق پولیس کا مؤقف سامنے آ گیا۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ ترنول میں قید ملزم چھت سے گر کر زخمی ہوا بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا ۔ ملزم  حوالات سے نکل کر  چھت تک کیسے پہنچا ، چھت سے گرنے کی وجوہات کیا ہیں اس کے متعلق پولیس خاموش ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، حقائق سامنے آ جائیں گے۔ پولیس  کا یہ کہنا ہے کہ  ڈیکتی کے ملزم نے دوران تفتیش فرار ہونے کی کوشش کی اور چھت سے گرا ، 

اس دوران پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا  ہے۔

مزیدخبریں