ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی 11 روپے 88 پیسے فی کلو سستی ہو گئی

 ایل پی جی 11 روپے 88 پیسے فی کلو سستی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عوام کیلئے اچھی خبر  یہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ۴کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کر دی ہے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا ہے ۔اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن  کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر  کی گئی جبکہ اپریل کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 34 پیسے تھی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2813روپے 85 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اپریل کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2954روپے 3 پیسے تھی۔