کینسر کے مریضوں کیلئے مفت دوا، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے ہو گئے

30 Apr, 2024 | 04:37 PM

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے چھٹے اجلاس میں بہت سےاہم فیصلے کئے گئے جن میں کینسر کے مریضوں کو  مفت ادویات کی فراہمی،  شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد، تین نئے سیمنٹ پلانٹس کے قیام اور چار سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کی منظوری،  آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے 10 ارب روپے سِیڈ منی کی منظوری،  مہاجر کینال کی ری موڈلنگ، پلاٹینم نمبرز کی قیمت  10 لاکھ روپے مقرر کرنے کے فیصلے شامل ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا6 واں اجلاس میں کابینہ نے کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنیکی منظوری دیدی اور مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق بھی کیا۔محمد نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کی اصولی منظوری دی۔گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا ،  فراہمی و نکاسی آب کےمنصوبےلوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سےمشروط پر اتفاق کیا،سی بی ڈی کونواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق کیا جبکہ چینی کمپنیوں کوآئی ٹی سٹی میں کیمپس قائم کرنےپرقائل پر سی ای او سی بی ڈی کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کیلئے تیار، بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے،فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے،مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی جبکہ چیف سیکرٹری کومختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالےقابل پروفیشنل افرادکاپول بنانےکی ہدایت جاری کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا، پنجاب میں جو انڈسٹری اور سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اسے روکنا نہیں چاہیے۔
مریم نواز کی جانب سے پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی،عوامی نمائندوں کےانتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی کوچارج دینے کی منظوری، گاڑی کیلئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پرسنلائزڈ ،وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کیلئے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی، محکمہ صحت،ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئےالائیڈہیلتھ پروفیشنلزکی کنٹریکٹ بنیادوں پربھرتی کی منظوری دی، 3نئے سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے اورچارسیمنٹ پلانٹس کی توسیع کرنے کیلئےاین او سی کی منظوری دی اور آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی مہاجر برانچ کینال کی ری ماڈلنگ کی ہدایت جاری کی۔
اجلاس میں افضل کھوکھر کی ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی، سموگ کے سدباب کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی،  تعلیم کا معیار و رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات کی منظوری دی ، یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں