نوازشریف کسان کارڈ کی تشہیر کیلئے 25 کروڑ کی منظوری

30 Apr, 2024 | 03:46 PM

علی رامے: پنجاب حکومت نے نوازشریف کسان کارڈ کی تشہیر کیلئے 25 کروڑ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کسان کارڈکی تشہیر پر سوشل میڈیا پر سرکاری خزانے سے پیسے دیکر تشہیر کی جائیگی، پنجاب حکومت 5 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ دے گی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس محکمہ زراعت کی سمری پر منظوری دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرض دیا جائے گا، پنجاب حکومت بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کو قرض دے گی۔   

مزیدخبریں