عابد چودھری: گلدشت چوکی کا تھانیدار آپے سے باہر ہو گیا، اے ایس آئی شمشاد اوراہلکار ادریس نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا یا جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی شمشاد اوراہلکارگھر نے گھر کے دروازے کا لاک توڑ ا اور شہری کے گھر کے اندر گھس گئے، اے ایس آئی شمشاد نے گھرمیں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بنانے پر وہ ڈیلیٹ کروائی گئی اور پھر ان کو موبائل فون واپس کردیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی رشتہ دار خاتون کے کہنے پر ہمارے گھر داخل ہوئے تھے۔
دوسری جانب متاثرہ شہری کی جانب سے ایس ایس پی ڈسپلن کو کارروائی کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔