وزیراعظم کا ایک اور اختیار ختم

30 Apr, 2024 | 03:22 PM

سٹی42: وزیراعظم کا ایک اوراختیارختم ہوگیا،پروفیشنلزکی تعیناتیوں میں ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کےلیےوزیر اعظم کااختیارختم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کااختیار وزیروں،مشیروں اوروزراء مملکت کےسپرد کیا جائے  گا، تجاویزکی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعےمنظوری لی گئی۔ وزارتوں،ڈویژنز کوہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات حاصل کرنےکااختیار ہوگا۔ متعلقہ وزیر،مشیر یاوزیر مملکت کی منظوری سےفرم کی خدمات لی جاسکے گی۔ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی، اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی، اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے،

مزیدخبریں