درنایاب : ایل ڈی اے نے سمن آباد اور گلشن راوی میں زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں جبکہ دس املاک سربمہر کردیں ۔
ایل ڈی اے نے شعبہ ٹاؤن پلاننگ ون میں کارروائی کی ، پلاٹ نمبر 423 مین سمن آباد میں تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ۔ پلاٹ نمبر 492 بی گلشن راوی میں بھی تعمیرات کوگرادیا گیا۔ دوران آپریشن دس املاک کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردی گئیں ۔
ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کارروائی کی جبکہ اس موقع پر ایل ڈی اے عملہ اور پولیس بھی موجود تھی ۔