نادرا سنٹرز کے دورے عوام کو انتظار اور تاخیر کی زحمت سے بچانے کے لئے کر رہا ہوں:وفاقی وزیر داخلہ

30 Apr, 2024 | 11:30 AM

This browser does not support the video element.

(وقاص احمد)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاعوام کی خدمت کا مشن،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضرار شہید روڈ کینٹ کے نادرا سنٹر کا دورہ کیا۔
 دورے کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادراسنٹرمیں آئےصارفین سےملاقات، محسن نقوی نے شہریوں سے دستاویزات کے حصول کے بارے دریافت کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کاونٹرز پر موجود شہریوں سے بھی گفتگو کی،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نادرا سنٹرز کے دورے عوام کو انتظار اور تاخیر کی زحمت سے بچانے کے لئے کر رہا ہوں،پوری کوشش ہے کہ نادرا سنٹرز میں بلا تاخیر شہریوں کو دستاویزات فراہم کی جائیں۔ 

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا میں ایجنٹ مافیا نہیں ہے تو پاسپورٹ آفس سے بھی اس کا خاتمہ کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔،محسن نقوی نے صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں