(فاران یامین)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی پروگرام کے تحت فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔
فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کے کنٹینر اور ٹرک قذافی سٹیڈیم کے باہر پُہنچ گئے، فیلڈ ہسپتال میں صحت کے مسائل کے حل کے لیے مختلف سہولیات ہونگی ۔
فیلڈ ہسپتال میں الٹراساونڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور ابتدائی طبی امداد، زچہ بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 32 فیلڈ ہسپتال اور 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جا رہے ہیں۔
کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہمہ وقت موجود ہوگا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں یہ سہولت موجود ہوگی۔