(بسام سلطان)لاہور میں حکومت کی جانب سےمقرر کردہ ریٹس پر نان روٹی نہ فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیم کے تحت سستی روٹی و نان کی دستیابی کا سلسلہ جاری ہے, صورتحال روز بروز بہتر ہونے سے خلاف ورزی صرف 9 فی صد رہ گئی۔
ڈی سی لاہور کے مطابق1344مقامات کی چیکنگ کے دوران 110 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 21 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 02 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 10 ہزار جرمانہ ، 01 مقدمہ کا اندراج کروایا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے خلاف ورزیوں پر تندور مالکاں کو جرمانے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے 05 افراد کو روٹی و نان قیمتیں نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کروایا۔