ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور:فضا میں خنکی برقرار،مزید بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

 لاہور:فضا میں خنکی برقرار،مزید بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کومل اسلم )  شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری جبکہ گزشتہ روز بارش کے باعث آج فضا میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے،شہر میں گرمی کا احساس فی الوقت محسوس نہیں کیا جارہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے جبکہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 128ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور بارہویں نمبر پر آگیا، ائیرکوالیٹی انڈیکس کےمطابق  ٹھوکر نیاز بیگ 158, سید مراتب علی روڈ 152,یو ایس قونصلیٹ 139,فیز 8 ڈی ایچ اے 77 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

 پیر کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری رہا، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔