آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈاکووں سے مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ڈولفن اہلکار اسماعیل روف کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ڈولفن اہلکار اسماعیل روف کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
راولپنڈی میں دو ڈاکوؤں کی فانرگ سے شہید ہونے والے ڈولفن سکواڈ کینٹ راولپنڈی کے اہلکار اسماعیل روف نے مری روڈ پر مشکوک کار سوار ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر محکمہ کی ذمہ داری ، ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی کو زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکار عاصم کی بہترین نگہداشت کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ڈولفن اہلکار عاصم کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
پنجاب پولیس ڈولفن اہلکار اسماعیل روف جیسے 16 سو سے زائد شہدا، 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، علاقے کو کوارڈن آف کر لیا گیا۔