ویب ڈیسک:محبت نے سرحدیں ختم کر دیں، بھارت سے دولہا دلہن کو لینے پاکستان پہنچ گیا۔
کہتے ہیں کہ محبت میں سرحدیں ،ذات پات نہیں دیکھی جاتی ، پاکستان کے شہر سکھر میں ایسی ہی مثال دیکھنے میں آئی ہے جہاں سوشل میڈیا سے پروان چڑھنے والی محبت نے سرحدیں ختم کر دیں اور بھارتی دولہا اپنی دولہن کو لینے پاکستان پہنچ گیا ۔
بھارتی ’’دولہا مہندر کمار ‘‘دلہن ’’سنجوگتا کماری ‘‘ایک عرصہ تک سوشل میڈیا پر دوست رہے پھر شادی کا فیصلہ کیا اور اپنے دولہن کو لینے پاکستانی شہر سکھر پہنچ گیا ، دولہا مہندر کمار اپنی دولہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچا، مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔
شادی میں دولہا دولہن کے عزیز و اقارب اور سکھر سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی،سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت جائیں گی۔