وزیر اعظم کا مردم شماری میں بار بار توسیع کا سخت نوٹس

30 Apr, 2023 | 06:00 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اعظم نے مردم شماری میں بار بار توسیع کا سخت نوٹس لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے نوٹس کے باوجود مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رہ جانے والے مخصوص علاقوں میں مردم شماری کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی۔باقی ماندہ تمام علاقوں میں مردم شماری کا عمل بند کردیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مردم شماری میں بار بار توسیع کا سخت نوٹس لیا ہے۔ مردم شماری کا عمل 15 مئی تک مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔مقررہ وقت میں مردم شماری مکمل کی جائے تاکہ الیکشن کمیشن کو بروقت ڈیٹا فراہم کیا جاسکے۔ پنجاب, سندھ, کے پی,اسلام آباد کے علاقوں میں کم گنتی کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کا عمل 15 مئی تک مکمل کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات حکام یکم مئی کو چیف کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کریں گے۔ادارہ شماریات حکام 2 مئی پنجاب, 3 مئی کو کے پی حکومت سے اجلاس کریں گے، اس کے علاوہ ادارہ شماریات 4 مئی سندھ اور 5 مئی کو بلوچستان حکومت سے اجلاس کریں گے۔اجلاسوں میں کم گنتی والے علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

مزیدخبریں