ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں ملے گا

 عازمین کچھ عرصہ قبل تک مفت اور مقدار کی شرط کے بغیر آب زم زم لا سکتے تھے،اب اجازت نہیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی عازمین حج کو رواں برس 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔آب زمزم  کے حصول کے لئے سعودی عرب کو رقم ڈالرز میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عازمین کچھ عرصہ قبل تک مفت اور مقدار کی شرط کے بغیر آب زم زم لا سکتے تھے،اب اجازت نہیں۔آب زم زم کا پینا باعث شفا اور فضیلت ہے، جوحاجی صاحبان دوست احباب کو بطور تحفہ دیتے تھے۔ہر حاجی کو  پاکستان واپس پہنچنے پر صرف پانچ لیٹر آب زم زم ملے گا۔

 آب زم زم کے لئے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں ۔ وزارت مذہبی امور  کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حاجیوں کو 8لاکھ،96ہزار  لٹر آب زم زم فراہم کی جائے گا۔ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے  آب زم زم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی وصول کی جارہی ہے۔آب زم زم کی مد میں رقم کی ادائیگی سے پاکستانی عازمین حج کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہاہے۔پاکستانی آب زم زم کی قیمت کی مد میں 19کروڑ ،96لاکھ روپے ادا کررہے ہیں۔سعودی حکام کا موقف ہے کہ آب زم زم غیر محفوظ بوتلوں میں بھرنے سے فضائی سفر میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔