ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا سے علیحدگی  کی افواہوں پر خاموشی کیوں اختیار کی؟شعیب ملک نے بتا دیا  

Shoaib malik,Sania mirza,City42
کیپشن: Shoaib and Sania Mirza,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے،ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام   شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ ’جب آپ کی زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہو اور پھر اس قسم کی افواہیں آئیں کہ اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی ہے، تو ایک کرکٹر کے لیے کتنا مشکل ہوتا ہے ان سب چیزوں سے باہر نکلنا؟ کیونکہ آپ کی جانب سے کوئی جواب بھی نہیں دیا جاتا، آپ لوگ ایک ساتھ شو بھی کرتے ہیں، ملاقات بھی کرتے ہیں‘

 جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ’میں اپنی طرف کا جواب دے سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر ہم ہر بات پر ردعمل دینے لگیں تو اپنی زندگی کب جیئیں گے؟ آپ کی توجہ ہمیشہ بٹتی رہے گی'۔کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ ہم پر اس چیز کا اثر اتنا نہیں ہوتا جتنا ہمارے قریبی لوگوں پر ہوتا ہے، میں یہ ہی کہوں گا کہ ایسی چیزوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنا چاہیے'۔

 پھر سوال ہوا کہ ’ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ آپ آکر کسی بیان کے ذریعے لوگوں کی غلط فہمی دور کردیں کہ یہ خبر فیک ہے'۔شعیب ملک نے جواب میں کہا 'میں اس قسم کا آدمی ہی نہیں ہوں، آج آپ جواب دیں گے کل آپ کو تین جواب دینا پڑیں گے اور پرسوں چار، بات وہیں آجائےگی کہ اپنی زندگی کب جیئیں گے؟۔

 یاد رہے گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم ہیں۔