پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی

30 Apr, 2023 | 04:17 PM

Bilal Arshad

محسن الملک: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اہم وکٹ گرادی۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔ میاں علمدار عباس قریشی اسلام آباد میں  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کے بعد  پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔

میاں علمدار عباس قریشی ایم این اے رضا ربانی کھر کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے میاں علمدار عباس قریشی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پرمبارک باد دی گئی۔

مزیدخبریں