گائےنے شیر سے مشابہ بچے کو جنم دے دیا

30 Apr, 2023 | 03:09 PM

ویب ڈیسک:  ۔  یہ عجیب  واقعہ  بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ اس عجیب بچھڑے کی پیدائش کی خبر پھیلتے ہی دور و نزدیک سے ہزاروں لوگ اسے دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے لیکن بہت کم لوگ اس بچھڑے کو زندہ حالت میں دیکھ سکے۔

وہ عجیب الخلقت  بچھڑا پیدائش کے 30 منٹ بعد ہی انتقال کرگیا تاہم اس واقعے نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ بھارت میں گائے کو مقدس مان کر اس کی پوجا کرنے والے کروڑوں کی تعداد میں ہیں جن میں سے بہت سے اس عجیب بچھڑے کی پیدائش کو بھی گاو ماتا کے خصوصی تقدس کے حوالہ سے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہوں گے۔

مزیدخبریں