مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے یوم مزدور پر لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کاکہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں یکم مئی کے روز ریلی نکالی جائے گی، پیدل ریلی کا آغاز یکم مئی دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مزدوروں کے دن مہنگائی اور بےروزگاری سے پسے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اس لیے ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔