افسوسناک خبر؛ ملزموں کی کیری ڈبےپرفائرنگ سے پانچ افراد قتل

30 Apr, 2022 | 10:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ضلع بہاولپور کے شہراحمد پور شرقیہ میں نامعلوم افراد نے کیری ڈبے پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے پانچ افراد قتل جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے ضلع  بہاولپور کے شہراحمد پور شرقیہ میں 5 افراد کےقتل کی لرزہ خیزواردات پیش آئی، ایل پی روڈپرنامعلوم افرادکی کیری ڈبےپرفائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، چار نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے   کیری ڈبے میں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔لاشوں اور  زخمیوں کو سول ہسپتال احمدپورشرقیہ منتقل کر دیا گیا، وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، 2 سال قبل فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، آج جیسے ہی ملزم سزا کاٹ کرآرہا تھا تو اس کا تعاقب کرتے راستے میں فائرنگ کی گئی،   کیری ڈبے میں موجود 9 افراد میں سے 4 موقع پر اور ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔زخمیوں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، قتل ہونے والے افراد میں راشد، نواز،شاہد، وارث،اکمل شامل تھے۔

مزیدخبریں