(سعید احمد)کارساز کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ٹیوٹا موٹرز نے چوبیس مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں پانچ لاکھ اسّی ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔
کمپنیوں کی اجارہ داری کے سامنے حکومت بے بس، ٹیوٹا موٹرز نے ایک بار پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، ٹیوٹا نے 24 مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 5لاکھ 80ہزار روپے تک اضافہ کیا۔ٹیوٹا موٹرز کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فورچیونر لیجینڈر ڈیزل کی قیمت میں 5لاکھ 80ہزار روپے اضافہ، فورچیونر لیجینڈر ڈیزل کی نئی قیمت 1کروڑ 26لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی۔ فورچیونر 2.8سگما کی قیمت میں 5لاکھ50ہزار روپے اضافے سے فورچیونر 2.8سگما کی نئی قیمت 1کروڑ 20لاکھ 39ہزار مقرر کی گئی۔
اٹلس گرینڈی 1.8 کی قیمت میں 2لاکھ 10ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 48لاکھ 89 ہزار روپے یو گئی۔کرولا ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 2لاکھ روپے اضافہ، نئی قیمت 48لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی،کرولا ایکس 1.6 ایم ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 60ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 39لاکھ 9ہزار روپے ہو گئی۔
کرولا ایکس 1.6 اے ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 70ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 40لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی۔ یاریس ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں 1لاکھ 60ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 34لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی، یاریس جی ایل آئی ایم۔ٹی 1.3 کی قیمت میں 1لاکھ 40ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 30لاکھ 39 ہزار روپے ہو گئی۔
صدر کار ڈیلرز فیڈریشن لاہور شہزادہ سلیم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بھی کار کمپنیوں کی اجارہ داری کو کنٹرول نہیں کر سکی، ایک کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے سے دیگر کمپنیاں بھی اضافہ کریں گئیں، عید کے بعد کار ڈیلرز فیڈریشن احتجاج سمیت دیگر آپشن کا اعلان کرے گئی۔