ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم، پاکستان میں قیمت کہاں پہنچ گئی؟

سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم، پاکستان میں قیمت کہاں پہنچ گئی؟
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر تبدیلی دیکھنے میں آئی، بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی واقع ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں  10گرام سونے کی قدر 343 روپے کم ہوکر 113169 روپے ہوگئی  ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 19 ڈالرکم ہوکر1897ڈالرفی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے بعد مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا چار سو روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ بتیس ہزار چار سو روپے پر پہنچ گیا تھا،آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا اٹھائیس ڈالر مہنگا ہوکر انتیس سو سولہ ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

قیمتوں میں اضافے کا  اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا جس سے ایک تولہ سونا چار سو روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ بتیس ہزار چار سو روپے اور دس گرام سونا تین سو تینتالیس روپے اضافےسے ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو بارہ روپے پہنچ گیا تھا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer