پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

30 Apr, 2022 | 12:50 PM

ویب ڈیسک: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں 7 دن بعد ایک اور   پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد یہ اپریل کے ماہ میں دوسرا کیس ہے۔

چوبیس ماہ کا بچہ وائلڈ پولیو وائرس سے مفلوج ہوا جو کہ عالمی سطح پر ریکارڈ ہونے والا چوتھا   کیس ہے۔29اپریل کو شمالی وزیر ستان میں ٹائپ 1وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل پولیو لیبارٹری نے 22 اپریل کو اس کیس کا آغاز فالج کیس کے طور پر کیا تھا، یہ دونوں وائرس ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں  بھی ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جبکہ وہ کیس 22اپریل 2022 کو شمالی وزیرستان  میں ہوا تھا۔بنوں شمالی وزیرستان میں دوسرے   کیس رپورٹ ہونے کے بعد پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں