وزرا تیاری پکڑیں ،دفاتر کا چارج سنبھالیں،عثمان بزدار ڈٹ گئے

30 Apr, 2022 | 12:07 PM

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزرا کو اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ آئینی طور پر بحال ہوچکے ہیں، ڈر کس چیز کا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈٹ گئے اور ہدایات جاری کی کہ وزرا تیاری پکڑیں اور اپنے دفاتر کا چارج سنبھالیں، تمام وزرا اپنے سیکریٹریزکو بلائیں اور آج کےایجنڈےپرمیٹنگ کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ آئینی طورپر بحال ہوچکےہیں ڈرکس چیزکا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں ڈھائی بجے وکلا کو طلب کر لیا ہے ، عثمان بزداروکلاسےموجودہ صورت حال پرمشاورت کریں گے جبکہ پرویزالٰہی دوپہر ڈیڑھ بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

دوسری جانب عثمان بزدارکا پروٹوکول واپس لےلیاگیا ، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پروٹوکول کے بغیر اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔

 
 
 
 
 


مزیدخبریں