ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد بغیر اسکواڈ کے ہی اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کو بحال کردیا تھا۔کابینہ بحال ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس میں حمزہ شہباز کے حلف غیر آئینی قرار دیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن بھی غیر قانونی اور غیر آئینی تھا اور حلف بھی غیر آئینی ہے، انتظامیہ موجودہ صورتحال میں فریق نہ بنے، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے، بحران سے بچنے کے لیےعدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔