سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

30 Apr, 2022 | 09:47 AM

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان  نے عمران خان کی ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے 2 کروڑ روپے بخشوا لیے۔

احسن جمیل گجر نےنجی ٹی وی پروگرام میں اعتراف بھی کر لیا لیکن بہانہ یہ بنایا کہ ہم دونوں غیر سیاسی شخصیات ہیں۔شاہ زیب خانزادہ نے انھیں شہباز گل کا ٹوئٹ یاد دلایا کہ فرح گجر پی ٹی آئی کی رکن ہیں جبکہ خود احسن جمیل ضلع کونسل کے چیئرمین رہے۔احسن جمیل گجر نے کہا کہ وہ دو تین ہفتوں میں پاکستان آ کر تحقیقات کا سامنا کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2018 کے بعد فرح گجر کے اثاثوں میں غیر معمولی اثاثوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں