ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بل گیٹس کا آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

بل گیٹس کا آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف
کیپشن: Bill Gates And Gen Qamar Bajwa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس نے انسداد پولیو اور کورونا کیلئے پاکستان کے عزم سےمتعلق امور پر گفتگو کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے قومی  پولیو مہم میں تعاون اور کوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو  سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے،اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے جبکہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیاب مہم کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔