اہم خبر؛عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال

30 Apr, 2022 | 08:47 AM

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کی زیرصدارت : پنجاب کابینہ کااجلاس شروع  ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کابینہ اجلاس کے بعد گورنر پنجاب کو اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں۔ عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسپیکر کو جو خط لکھا وہ مجھے موصول ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ قانونی ایشوز ہیں، لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا۔ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ہ  گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھا۔خط  کے مطابق استعفی آئین کے آرٹیکل 130کی ذیلی سیکشن8کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔سردار عثمان بزدار کا استعفی وزیر اعظم کو بھجوایا گیاجو آئینی طور پر غلط ہے۔ عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں۔

یاد رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا۔

مزیدخبریں