عیدالفطر پر8 چھٹیاں؛نئی سمری تیار،حتمی فیصلہ کب ہوگا؟

30 Apr, 2021 | 11:01 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن توسیع کی گئی جس کے باعث رواں سال عیدالفطر  بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی،عیدالفطر پر چھٹیوں کی نئی سمری تیار کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس بار عیدالفطر پر چھٹیوں کے حوالے سےمختلف چہ مگوئیاں کی جاری ہیں کہ 6 ہوں گی،7 ہوں گی، سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں بتایاگیا کہ عیدالفطر کی چھٹیاں 13 سے 17 مئی تک ہوں گی،وزارت داخلہ ن نے اس ںوٹی فکیشن بارے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا  ںوٹی فکیشن جعلی ہے۔

اب  وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطرکی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی، سمری میں 8 سے 16مئی تک چھٹیوں سفارش کی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟فواد چودھری نے بتادیا

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر 5 چھٹیاں ملیں گی،فواد چودھری کاکہناتھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لاک ڈاؤن نہ لگایا جائے، عیدالفطر کی تعطیلات کتنی ہوں گی اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت نے عید الفطر   پر 6 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی،اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

8سے 16 مئی تک"گھر رہو محفوظ رہو" کی حکمت عملی پر عمل درآمد  کیا جائے، زیادہ چھٹیوں کا مقصد  عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے، یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کےلیے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہو گا۔

مزیدخبریں