(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اس بار سوشل میڈیا پرکورونا سے بچاؤ پر لوگوں کو نصحیت کی جو کہ ان کو مہنگی پڑگئی،اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے اس کے کیپشن میں ایک پیغام بھی تحریر کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں،اس بار اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر جس کےکیپشن میں لکھا کہ ’آ پ سب خیریت سے محفوظ رہیں۔‘
اداکارہ کا کہناتھا کہ ’ماسک لازمی پہنیں اور گھروں میں رہیں، اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں۔‘سوشل میڈیا پر ان کا یہ پیغام وائرل ہونے ان کے کچھ صارفین نے اس کو پسند کیا جبکہ بعض نے اس پر کڑی تنقید کی، صارفین کا کہناتھا کہ اداکارہ ہانیہ عامر دوسروں کو نصحیت کرتی پھرتی ہیں جبکہ خود باہر گھومتی نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھئے: ہانیہ عامر مشکل میں،مداحوں کو سب بتاتے تصویر شیئر کردی
سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ اداکارہ پاوری گرل دنا نیر کے ساتھ باہر گھومتی اور گھر میں پارٹی کرتی نظر آ رہی ہیں اور ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہہ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نے اپنی پریشانی کے بارے بتایا تھا،ہانیہ کو اس مشکل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے مختلف تجاویز دیں گئی،اپنی شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یا ہنس سکتی ہوں یا آنکھیں کھول سکتی ہوں ایک وقت میں ایک کام! کیونکہ جب وہ ہنستی ہیں تو آنکھیں بند ہوجاتی ہیں۔ کچھ مداحوں نے کہاکہ وہ کوئی بھی کام کریں ہنسے یا آنکھیں بند کریں دنوں انداز میں ہی پیاری لگتی ہیں۔