علی اکبر: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لئے دعا گو ہوں، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے۔میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں، اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔