خرگوش کے تیرنےکاانوکھاانداز،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

30 Apr, 2021 | 04:11 PM

ویب ڈیسک:بھارت میں ایک خرگوش کی تالاب میں انوکھے انداز میں تیرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،خرگوش کے تیرنےکا انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوب محظوظ ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فاریسٹ سروس کی افسر سوزانتا نندا کی جانب سے ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی گئی جس  ایک خرگوش تالاب میں تیرتاہوا نظر آرہا ہے،خرگوش تیرتا ہوا تالاب کے کنارے تک پنچا اور پھر جنگل میں گم ہوگیا۔

بھارتی فاریسٹ سروس کی افسر سوزانتا نندانےویڈیوشیئر کرتےہوئےکیپشن میں لکھاکہ اس کے پانی میں تیرنے کااندازبھی ایساہےجیسےبھاگنے کا، یعنی اچک اچک کر۔

خرگوش کی اس دلچسپ وائرل ہونیوالی ویڈیو پرلوگوں کی جانب سے  بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا  کیا زبردست!  اب  ہمارے پاس ایک اور تیراکی کا انداز آگیا ہے۔  

مزیدخبریں