ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ مجھ سے نفرت کرتی ہیں؟صبور علی نے عامر لیاقت کو لاجواب کر دیا

amir liaqat and saboor
کیپشن: amir liaqat and saboor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی نے عامر لیاقت سے جھکی ہوئی ہوئے نظروں سے ان کی طرف دیکھنے کا مطالبہ کردیا۔

صبور علی نے  گزشتہ دنو ں عامر لیاقت کے رمضان شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران صبور علی نے عامر لیاقت سے طنز و مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ مجھے جھکی آنکھوں سے دیکھیں میں آپ کی آنکھوں حیا اور مروت دیکھا چاہتی ہوں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب عامر لیاقت کہتے ہیں کہ آپ مجھ سے نفرت کرتی ہیں تو صبور علی نے کہا کہ نفرت کرنے کیلئے بھی کوئی کنکشن ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ اداکارہ  صبور علی سجل علی کی بہن ہیں اور  اپنی سیدھے پن اور دوٹوک بات کرنے کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ اداکار علی انصاری بھی موجود تھے۔اداکارہ صبور علی کی رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان عامر لیاقت سے تند و تیز گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ہی ڈاکٹر عا مر لیا قت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس میں انہیں ناگن ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رمضان میں نشر کیے جانے والے  شو میں کیے گئے 'ناگن ڈانس' پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنے شو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا'۔