ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

30 Apr, 2021 | 02:28 PM

Arslan Sheikh

بسام سلطان: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نورالصباح احمد اور رمین فیاض نے 1492 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، ماہ رخ نعیم 1486 نمبر لے کر دوسرے جبکہ محمد عمیر اقبال نے 1484 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 95 فیصد سے زائد رہا۔بہترین کارکردگی پر نورالصباح احمد اور رمین فیاض نے 1492 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ماہ رخ نعیم 1486 نمبر لے کر دوسرے جبکہ محمد عمیر اقبال نے 1484 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری ونجی کالجز کب تک بند رہیں گے؟

نتائج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کوویڈ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے امتحانات کے انعقاد اور بروقت نتائج کے اعلان پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر خالد محمود چیمہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے میڈیکل تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے کیلئے بند کئے گئے ہیں۔ صوبے بھر کے میڈیکل تعلیمی ادارے  19 اپریل سے 2 مئی تک بند ہیں جبکہ یم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات مقررہ تاریخ پر ہوں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے مراسلے میں بتایا گیا کہ میڈیکل یونیورسٹی، کالج، نرسنگ کالج الائیڈ ہیلتھ سکول میں کوئی کلاس منعقد نہیں کی جارہیں البتہ کلینیکل ڈیوٹیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی ثقافتی تقریبات، کھیل یا دیگر سرگرمیوں کی اجازت بھی نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جاری امتحانات ملتوی کردیے

مزیدخبریں