ترقیاتی سکیموں کیلئے سپلمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی

30 Apr, 2021 | 01:15 PM

Ibrar Ahmad

علی رامے:وزیراعلی پنجاب نےلاہور کی ٹوٹی سڑکوں کی حالت زار پرنوٹس لےلیا،شہر کی 6 ترقیاتی اسکیموں کےلئے 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔

 تفصیلات کےمطابق  وزیراعلی پنجاب نےلاہور کی ٹوٹی سڑکوں  کو بہتر بنانے،6 ترقیاتی اسکیموں کےلئے 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنجروال سےٹھوکر نیاز بیگ تک روڑ کی تعمیرکےلئے 5 کروڑ روپے،سلج کیریئر سادھوکی لاہور میں روڑ کی تعمیر و مرمت کےلئے 2 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔

عظیم آباد روڑ کی تعمیر کےلئے ایک  کروڑ روپے  اورٹھوکر نیاز بیگ سے جٹ چوک مرغزار کالونی تک روڑ کی تعمیر کےلئے 4 کروڑ 33 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی جبکہ کھرک اسپین ڈرین لاہور کےساتھ روڈ کی تعمیر کےلئے 5 کروڑ روپے کی  بھی منظوری  دی گئی  ہے۔

مزیدخبریں