ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام

Tourasium policy governor
کیپشن: Tourasium policy governor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :گور نر پنجاب کاصوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزیداقدامات کا فیصلہ ، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تاریخی مذہبی مقامات کی تزہین آرائش کے لیےبھی پالیسی بنائی جائے گی۔
 

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کاصوبےمیں سیاحت  کے فروغ کے لئے تاریخی مذہبی مقامات کی تزئین وآرائش کےلئے پالیسی بنانے کا فیصلہ، گورنر پنجاب نےمتعلقہ محکمےکوپالیسی بنانے کے حوالے سےہدایات بھی جاری کردیں۔گورنر پنجاب نے ہڑپہ میں30ملین روپے کی لاگت سے آڈیٹوریم کابھی باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمدسرورکا کہناہے کہ تاریخی مقامات پرسیاحوں کیلئےہوٹلزسمیت دیگرسہولیات کی فراہمی  اولین ترجیح ہے، ملک میں سیاحت کےفروغ سے سالانہ 4 سے5ارب ڈالرزحاصل ہوسکتےہیں

 گورنرپنجاب چودھری محمدسرورکاکہناتھا پنجاب میں مسیحی برادری ،سکھوں سمیت تمام مذاہب کےمقدس مقامات موجود ہیں جبکہ زیارت مقدس مر یم میں 1.2ملین لوگ مذہبی فرائض کی کی ادائیگی کیلئےآتے ہیں۔ پنجاب میں تاریخی مقامات کو سیاحو ں کےلیےمزید پرکشش بنایا جائے گا ،انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کیلئے جتنے مقامات ہیں انکی اور کم مثال ملتی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کےوژن کےمطابق سیاحت کے فروغ کیلئے کام کیا جائیگا۔