ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں سےمتعلق اہم حکم جاری کر دیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں سےمتعلق اہم حکم جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  سکول سربراہان کوہدایت کی ہے کہ  ڈینگی مہم نہ روکی جائے، احکامات پر عمل نہ کرنے والے متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سربراہان کو عید کی چھٹیوں میں بھی ڈینگی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا کی وجہ سے ڈینگی مہم کو نہ روکا جائے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب غلام فرید نے لاہورسمیت صوبہ بھر کے 48 ہزار سکولوں میں ڈینگی مہم عید کی چھٹیوں میں بھی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ سکول سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مہم کی تصاویر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں گے۔کورونا کیوجہ سے ڈینگی مہم کو کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔سکول ہیڈز چھٹی پر ہونے کی صورت میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ڈینگی سرگرمیاں کروائیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایپلی کیشن پر ڈینگی مہم کی پرانی تصاویر کسی صورت اپ لوڈ نہ کریں۔بوگس تصاویر اپ لوڈ کرنے والے فوکل پرسنز کے خلاف کاروائی کی جائے۔