سورج نے تیوردکھانا شروع کردیئے،گرمی کی شدت میں اضافہ

30 Apr, 2021 | 10:02 AM

Read more!

سٹی 42:لاہورشہر میں  تیز دھوپ کےباعث درجہ حرارت میں اضافہ،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی  گریڈ تک جانےامکان جبکہ لاہورکا ایئرکوالٹی انڈیکس 135تک پہنچ گیا۔
  تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز کی نسبت آج موسم خشک اور معتدل ہے جبکہ  شہر کا موجودہ درجہ حرارت25سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصداورہوا کی رفتار 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات  کے مطابق  آئندہ24گھنٹوں کےدوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت40 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

 دوسری جانب  شہر میں آلود گی  کےباعث  لاہورکاایئر کوالٹی انڈیکس بھی متاثر ہو رہا ہے، شہر کا مجموعی  ایئر  کوالٹی انڈیکس 135 تک پہنچ گیا جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ڈیفنس کےفیز 8 میں سب سے زیادہ  ایئر  کوالٹی انڈیکس176 ریکارڈ کیا گیا، ایمپریس روڈ گڑھی شاہو میں167, کوٹ لکھپت میں 162, بیدیاں کے علاقے میں 161, کینٹ میں  159, ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 153 جبکہ ایف سی کالج میں138 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیاہے،محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں