سٹی42:یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پونے 6روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے ، ڈیزل کی قیمت 6روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر موجودہ لیوی 11روپے23پیسے فی لیٹر ہے۔ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15روپے29پیسے فی لیٹر ہے البتہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے دیگر اشیاء خاص طور پر اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔عوام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پہلے ہی نالاں نظر آتے ہیں اور حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔