ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر پر کورونا ویکسی نیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن سنٹرز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسینیشن سنٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔

  دوسری جانب این سی او سی نے 40 سے 49 سال کے شہریوں کی کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث 5 سے 20 مئی تک ان باوَنڈ مسافر پروازیں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروازوں کو محدود کرنے سے متعلق پابندی کا جائزہ 18 مئی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آکسیجن کی سپلائی موثر بنانے کیلئے لاہور میں لوہا مارکیٹ مصری شاہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے اور محفوظ رہنے پر زور دیتے ہو ئے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔